84

برگر نہ لانے پر بیوی نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شوہر کو لاپرواہی مہنگی پڑگئی، برگر نہ لانے پر بیوی نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ آپ نے گھریلو ناچاکی اور ذاتی نہ پسندیدگی کے باعث شادی شدہ جوڑوں کو الگ ہوتے دیکھا ہوگا لیکن اماراتی بیوی نے شوہر سے برگر نہ لانے پر طلاق مانگ لی۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی رہائشی 20 سالہ خاتون اس وقت آگ بگولا ہوگئیں کہ جب شوہر دوستوں کے ساتھ سیروتفرح کے بعد خالی ہاتھ گھر لوٹا۔ بیوی برگر کے انتظار میں بیٹھی رہی، آدھی رات بیت جانے کے بعد شوہر تین بجے گھر لوٹا تو

اس کے ہاتھ خالی تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اور بیوی نے گھر بھی چھوڑنے کا ارادہ کرلیا۔ مقامی وکیل کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، معمولی تنازع پر خاندان تباہ ہوجاتا ہے، ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے میاں بیوی میں صبر وتحمل اور برداشت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ باہمی بات چیت سے حل نکال لیا جائے تو جوڑوں کو عدالتوں کا رخ کرنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ معاملہ عدالت میں اٹھایا جائے گا، جج کی جانب سے باہمی صلح پر زور دیا جائے گا تاہم بیوی کے طلاق کے مسلسل اصرار پر طلاق بھی ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں