182

سعودی ولی عہد دیوار چین کے مناظر دیکھ کر حیران ، ویڈیو وائرل

بیجنگ(این این آئی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورہ چین کے دوران دیوار چین بھی گئے جہاں وہ خوبصورت مناظر سے خوف لطف اندوز ہوئے۔۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چین پہنچے جہاں انہوں نے چینی صدر جن پنگ اور وائس پریمیئر ہان زینگ سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔چین سے سعودی مہمان کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پر شاہی مہمان دیوار چین گئے اور وہاں وہ خوبصورت مناظر سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ،سعودی گزیکٹ نے دیوارِ چین دورے کی ویڈیو بھی جاری کی۔محمد بن سلمان نے چین سے مختلف شعبوں

میں 10ارب ڈالرز سے زائد کے معاہدے کئے ہیں جن میں تیل اور توانائی سمیت دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔ دونوں ممالک نے چین کے شمالی مشرقی صوبے لیاننگ میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی تعمیر کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر شاہی مہمان نے مشترکہ کانفرنس کے دوران کہا کہ چین سعودی عرب کا اچھا دوست اور شراکت دار ہے، ہمارے تعلقات طویل عرصے سے قائم ہیں اور وقت کیساتھ ان کی اہمیت مزید بڑھتی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں