36

سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں ان کا سرکاری اور قومی سطح پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ حکومت، عوام اور سوشل میڈیا پر ہرطرف سعودی ولی عہد کا خیر مقدم کیا گیا جا رہا ہے اور معزز مہمان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

العربیہ ڈٹ نیٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان پہنچتے ہی سوشل میڈیا پر کئی ٹرینڈ سامنے آ گئے۔ ان میں WelcomePrinceMBS# اور CrownPrinceinPakistan# سب سے زیادہ مقبول رہے۔ شہریوں‌ نے سعودی ولی عہد کے استقبال میں سوشل میڈیا پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان کی تصاویر پوسٹ اور شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ عربی، انگریزی اور اردو میں ان کے لیے خیر مقدمی کلمات سے معزز مہمان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کی بھرپور پذیرائی کی۔

سوشل میڈیا پر نہ صرف شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے بلکہ مہمانوں کے اعزاز میں اسلام آباد میں سجائی گئی شاہراوں میں محمد بن سلمان کی تصاویر سے مزین تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔

سعودی ولی عہد خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تو پاکستان کے جنگی طیاروں نے انہیں اپنے حصار میں لے لیا۔ ان کا طیارہ رولپنڈی کے نور خان ملٹری ایئربیس پر اترا جہاں وزیراعظم عمران خان اپنی پوری کابینہ کے ساتھ ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ بعد ازاں عمران خان نے خود گاڑی چلا کر شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم ہائوس تک پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں